16 ستمبر 2014 - 17:51
عراق داعش سے جنگ میں پوری دنیا کی نمائندگی کر رہا ہے

عراق کے وزیر خارجہ ابراہیم جعفری نے کہا ہے کہ ان کا ملک ساری دنیا کی نمائندگي میں دہشتگرد گروہ داعش کے ساتھ جنگ میں مصروف ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ الرائی العام کی رپورٹ کے مطابق عراقی وزیر خارجہ ابراہیم جعفری نے آج عراق میں دہشتگرد گروہ داعش کے خلاف ایک اتحاد تشکیل دیۓ جانے کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ جو غیر ملکی فوجی اس مقصد کے لۓ عراق میں داخل ہوئے ہیں وہ ہمیشہ کے لۓ اس ملک میں باقی نہیں رہیں گے۔ عراقی وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ عراق میں دہشتگرد گروہ داعش کے ساتھ جنگ عراق کی جنگ نہیں ہے بلکہ یہ اس گروہ کےساتھ پوری دنیا کی جنگ ہے جو عراق ساری دنیا کے ممالک کی نمائندگي میں لڑ رہا ہے کیونکہ دہشتگرد امریکہ اور یورپ کے مختلف ممالک سے عراق میں آ کر لڑ رہے ہیں۔ عراقی وزیر خارجہ نے کہا کہ داعش کا قلع قمع کرنا آسان نہیں ہے بلکہ اس کام میں کئي مہینے لگ سکتے ہیں۔  

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲